70

نیپرا نے عوام پر پھر بجلی گرا دی

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) نیپرا نے عوام پر پھر بجلی گرا دی،بجلی ایک بار پھر 1.81روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ،بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 24ارب روپے کا بوجھ پڑے گا،بجلی صارفین کو اگست کے بلوں میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی ۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،جون میں پانی اور کوئلے سے کم سستی بجلی پیدا کی گئی ،نیپرا حکام کا مزید کہنا تھا کہ جون میں چائنہ پاور ساہیوال کول پاور پلانٹ کم چلائے گئے،درآمدی ایل این جی اور مہنگے فرنس آئل سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی ۔
حکام نے کہاکہ جون میں درآمدی ایل این جی سے 10.3فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی ، جون میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 95کروڑ70لاکھ کا اضافی بوجھ پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں