اسلام آباد پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ملنے والے تھریٹ الرٹ کی حقیقت معلوم کر لی ہے ، یہ دھمکی آمیز ای میلز کےپیچھے ایک مرتبہ پھر سے بھارت کا کردار سامنے آ رہاہے ، یہ ای میل بھارتی شہر ممبئی سے بھیجی گئیں جس میں وی پی این کا استعمال کرتے ہوئے سنگا پور کی لوکیشن دکھائی گئی ۔فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ یہ تھریٹ دورہ منسوخ کرنے کے بعد ایشو کیا گیا ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے ’پس پردہ حقائق‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہمیں ہائبرڈ وار اور ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے، کرکٹ سیریز کی منسوخی کے معاملے پر انٹر پول سے معاملے میں معاونت طلب کی ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ دورہ کینسل ہو رہا تھا تو اس وقت ایس سی او کا سمٹ جاری تھا اور عمران خان کی تقریر ہونے والی تھی، پندرہ منٹ پہلے پاکستان سے مجھے یہ میسج گیا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ کینسل کر رہی ہے ، میں وزیراعظم کے پیچھے بیٹھا تھا اور وزیراعظم کے پرسنل سٹاف کے علاوہ وہاں شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے ،ہم نے مشورے سے اس خبر کو ابھی وزیراعظم کو نہ دینے کا فیصلہ کیا تاکہ ان کا دیہان تقریر سے نہ ہٹ جائے ۔
141