67

نیوزی لینڈ سے میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے باہر ہوگئے۔

گزشتہ روز بنگلا دیش کے خلاف میچ میں ہاردیک پانڈیا انجری کا شکار ہو ئے تھے تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ ہاردیک پانڈیا کو ٹخنے کی تکلیف سے چھٹکارا پانے کے لیے ایک ہفتہ درکار ہے لہٰذا وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہاردیک پانڈیا کا اسکین کرایا ہے اورجائزہ رپورٹ کے بعد باقاعدہ فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ اتوار کو شیڈولڈ ہے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پلیئنگ الیون میں سوریا کمار یادیو یا کو ایشن کشن کو شامل کیا جائے گا جبکہ دھرم شالا میں شردل ٹھاکر کی جگہ محمد شامی کو کھلایا جا سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں