92

نویں جماعت کے طلبا ہوشیار، کل پنجاب بھر کے بورڈز نتائج کا اعلان کریں گے

لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کل (بروز منگل) کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نہم جماعت کے طلبا و طالبات لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکیں گے، بورڈز نے اس موقع پر ایس ایم ایس سروس بحال کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر رزلٹ صبح 10 بجے جاری کیا جائے گا۔

لاہور بورڈ کے تحت نہم کے امتحان میں 2 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات نے شرکت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں