106

نسیم شاہ ایشیاءکپ سے باہر ، حارث روف بھی زخمی، ان دونوں کو دراصل ہوا کیا ہے اور ڈاکٹر کیا کہتے ہیں ؟ جانئے

کولمبو(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک )قومی کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر نسیم شاہ ایشیاءکپ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ زمان خان کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کا دایاں کندھا انجری کا شکار ہواتھا ، انہیں میڈیکل پینل نے ورلڈ کپ سے قبل آرام کا مشورہ دیا ہے ، تاہم میڈیکل پینل نسیم شاہ کا معائنہ کرتا رہے گا،حارث روف کو بھارت کے خلاف ریزرو ڈے میں احتیاطی طور پر باولنگ نہیں کروائی گئی تھی، وہ تیزی سے بہتری کی طرف جارہے ہیں ،ان کا سائیڈ اسٹرین پہلے سے بہتر ہے ،
اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر سہیل کا کہناہے کہ دونوں فاسٹ باولرز ٹیم کا اثاثہ ہیں اور میڈیکل پینل ان کو ریکور کرانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں