130

ملک میں اگلے دو روز میں موسم کیسا رہے گا اور کہاں کہاں بارش ہوگی اور درجہ حرارت کتنا رہا

پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم زیریں سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔
منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم زیریں سندھ ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم بالائی و وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش: پنجاب: لاہور (ائیر پورٹ 25 ، لکشمی چوک ، تاج پورہ 15، گلشن ِراوی 14، گلبرگ 11، مغل پورہ 08 ، سٹی06، اپر مال 04 ،اقبال ٹاؤن 03 ، جوہر ٹاؤن02 ، شاہی قلعہ،ثمن آباد 01) ، اوکاڑہ 01 ،خیبر پختونخوا: پاراچنار 10 ، گلگت بلتستان:بگروٹ 03 اور سکردو میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 43، سبی41 اورلسبیلہ میں 39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں