(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
لاہور مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز تشدد کا شکار ملازمہ رضوانہ کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچیں اور اس کی والدہ سے بچی کی خیریت دریافت کی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز نے جنرل ہسپتال لاہورکا دورہ کیا جس کے دوران 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کی عیادت کی، انہوں نے ڈاکٹروں سے رضوانہ کی حالت سے متعلق تفصیلات معلوم کیں اور انہیں علاج کی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے رضوانہ کی والدہ سے بھی بات چیت کی اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ لیگی رہنما نے رضوانہ کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔