284

محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کے دن موسم کیسا رہےگا کہاں بارش ہوئی

منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورمیدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان کے کچھ اضلاع میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم جنوبی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: پشت باجوڑ87، خارباجوڑ45، چراٹ21، بونیر08، بالاکوٹ06، پشاور(سٹی)05، کالام،دیر،مردان، کاکول03، کوہاٹ، تخت بائی، پاراچنار02،، پنجاب: کوٹ ادو31، بہاولپور(ائیرپورٹ31، سٹی18)، بہاولنگر17، اٹک12، ساہیول10، اسلام آباد (سیدپور05، گولڑہ04، زیروپوائنٹ، ائیرپورٹ01)،کشمیر:گڑھی دوپٹہ02ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی41 اور تربت میں 39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں