112

محنت کش خاتون سے پولیس اہلکار نے غبارے چھین لئے، بات آئی جی تک پہنچی تو کیا ایکشن لیا گیا؟

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) وفاقی دارالحکومت میں محنت کش خاتون سے غبارے چھیننے پر آئی جی اسلام آباد نے ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہلکار معطل کر دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مقامی مارکیٹ میں ایک محنت کش خاتون کمر توڑ مہنگائی کے دور میں گھر والوں کا پیٹ پالنے کیلئے غبارے بیچ رہی تھی کہ پولیس اہلکار نے اس کو جھاڑ پلائی اور اس کے غبارے چھین لئے، روزی روٹی کا واحد ذریعہ چھن جانے پر محنت کش خاتون سسک سسک کر رونے لگی۔
مختلف ذرائع سے بات آئی جی اسلام آباد تک پہنچی تو انہوں نے نہ صرف پولیس اہلکار کو معطل کر دیا بلکہ خاتون کا سامان بھی واپس کر دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں