اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے منظر عام پر آتے ہوئے سائفر کیس میں گرفتاری کی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسد عمر کا کہناتھا کہ میری گرفتاری کی خبریں غلط ہیں، دو بار سائفر معاملے پر شامل تفتیش ہو چکا ہوں ، ایف آئی اے نے مجھے سائفر کیس میں گرفتار نہیں کیا ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان کو جیل میں ہی سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد شاہ محمود قریشی کو بھی سائفر معاملے میں گرفتار کیا گیا ۔
76