82

لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں اب مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

نگران وفاقی وزیرصحت ندیم جان کے مطابق وائرس افغانستان کے شہر قندھار میں پائے جانے والے وائرس سے منسلک ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ وائرس کا بار بار ماحولیاتی نمونوں میں ملنا تشویشناک ہے، اس لیے پولیو کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اسی سلسلے میں پولیو پروگرام کے ٹاپ ایکسپرٹ کوبنوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر تمام تر ضروری اقدامات یقینی بنارہا ہوں، یہ لاہور سے رواں سال کا تیسرا مثبت ماحولیاتی نمونہ ہے جس کے بعد پاکستان میں اب مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سے ملک میں پولیو کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں