95

لاہور سمیت پنجاب کے تمام بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ، نتیجہ کتنے فیصد رہا ؟ جانئے

لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے نے کہاہے کہ میٹرک کے نتائج 74.57 فیصد رہے ہیں، میٹرک کے امتحان میں 2 لاکھ 30 ہزار 915 امیدواروں نے حصہ لیا ،امتحان میں ایک لاکھ 72 ہزار 204 امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں ۔اس کے علاوہ ساہیوال بورڈ نے بھی میٹرک کے امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیاہے ۔
گوجرانوالہ کے بورڈ نے میٹرک سکینڈل اینول امتحانات کے فیس جمع کروانے کا شیڈول بھی جاری کر دیاہے ،سکینڈاینول امتحانات کا آغاز پندرہ ستمبر سے ہو گا ،امتحانات میں ایک لاکھ 94 ہزار 527 امیدواروں نے حصہ لیا ، امیدوار سنگل فیس کے ساتھ یکم اگست سے 12 اگست تک فیس جمع کروا سکیں گے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں