90

لاہور: ذکا اشرف بھارتی وفد کا استقبال کرنے ہوٹل پہنچ گئے


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف بھارتی وفد کا استقبال کرنے لاہور کے ہوٹل پہنچ گئے۔

ذکا اشرف پاک بھارت کرکٹ سے متعلق پُراُمید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے بھارت میں بھی فرینڈلی حکومت آجائے گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے میچز دیکھنے بھارتی کرکٹ بورڈ کا چار رکنی وفد آج پاکستان پہنچے گا۔

بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی کے ساتھ نائب صدر راجیو شکلا پاکستان آئیں گے، بھارتی وفد ایشیا کپ کے پانچ اور چھ ستمبر کے میچز دیکھے گا۔

بھارت سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا تھا کہ دورۂ پاکستان کے حوالے سے ہماری حکومت جو فیصلہ کرے گی ہم ویسا ہی کریں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی ہمیشہ شاندار رہی، پاکستانی کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

راجر بنی نے کہا کہ میں نے آخری بار 2006ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، ہم نے پہلے کولمبو میں میچز دیکھے اور اب پاکستان میں میچز دیکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں