66

فاطمہ ثناء شیخ نے شاہ رخ خان کو عامر خان پر ترجیح دے دی


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
بالی ووڈ کے مسٹڑ پرفیکٹ عامر خان کی فلم دنگل سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے کنگ خان کی مداح ہونے کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے دوران انٹرویو اپنے پسندیدہ اداکار کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ عامر خان ناظرین کے لئے ہر بار مختلف فلمیں لے کر آتے ہیں‘۔

انہوں نے دوران انٹرویو مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی اور ایک سوال کے جواب میں فنکاروں کے حوالے سے قائم اس تصور کو بھی غلط قرار دیا کہ وہ اعلیٰ طبقے سے تعلق رکھتے اور شاہانہ طرز زندگی کے مالک ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ بچپن سے اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں تاہم اب بھی ایک متوسط گھرانے سے تعلق ہے اور کئی عرصے تک ایک کمرے کے مکان میں کرائے پر رہنا پڑا جس پر انہیں فخر ہے۔

فاطمی ثناء شیخ میگھنا گلزار کی فلم سیم بہادر میں وکی کوشل کے مدمقابل نظر آئیں گی، انہوں نے ساتھی فنکار کو موجود جینیریشن کا بہترین اداکار قرار دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں