128

عمران خان کی سزا معطل ہونے کے بعد ڈاکٹر بابراعوان کی تحریک انصاف کے کارکنان کیلئے خوشخبری،سزا کی معطلی کا پہلا نتیجہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی سزا معطل ہونے کے بعد ڈاکٹر بابراعوان نے پی ٹی آئی کارکنان کو خوشخبری سنادی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان بطورپارٹی چیئرمین بحال ہوگئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابراعوان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کی سزا کی معطلی کا پہلا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی حیثیت سے اب بحال ہوگئے ہیں، سزا کا حکم تھا،وہ معطل ہوگیا، عمران خان اب پی ٹی آئی کے چیئرمین ہیں، انشاءاللہ چیئرمین رہیں گے ‘۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے بھی ڈاکٹر بابراعوان سے اتفا ق کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ’سزا جب معطل ہوجائے تو اس کے اندر جو کچھ لکھا گیا تھا، وہ سب کچھ فی الحال کے لیے معطل سمجھاجائے گا، اس فیصلے کی وجہ سے مزید اگر کوئی کارروائی کی گئی تو وہ بھی معطل سمجھی جائے گی ، وہ پارٹی کے چیئرمین ہیں، انہیں جو سزا دی تھی کہ پارٹی چیئرمین نہیں رہے، وہ تب تک ختم ہوگئی ہے جب تک اپیل پر فیصلہ نہیں ہوتا‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں