65

عمران خان کو نا اہل قرار دینے پر تحریک انصاف کارد عمل سامنے آگیا

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نا اہل قرار دینے کے فیصلے پر رد عمل دے دیا۔ایک بیان میں ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت عظمٰی میں چیلنج کریں گے۔ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن سیاست میں غیرفطری و غیرقانونی مداخلت کا شاخسانہ ہے، الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف اور چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق تعصّب پوشیدہ نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مائنس ون فارمولے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش عوام بھی مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات کے التواء اور جمہوریت کی بیخ کنی کے منصوبےمیں کلیدی سہولت کار ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین سے انحراف کے منصوبے میں بھی کلیدی سہولت کار ہے، سپریم کورٹ کا 4 اپریل کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے آئین سے کھلواڑ کی داستان سناتا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل چیف الیکشن کمشنر کےخلاف زیر التواء ریفرنس کی سماعت کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں