60

عالیہ بھٹ اپنی فلم” راکی رانی کی پریم کہانی” پر کئے گئے دعوے پر تنقید کی زد میں آگئیں


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
ممبئی بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ” اُنہوں نے اپنی فلم “راکی رانی کی پریم کہانی” میں 3 ہزار کلو وزنی لہنگا پہنا تھا، جس کے بعد سے وہ سخت تنقید کی زد میں آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ آئے دن کوئی نہ کوئی حقیقت سے دور یا غیر منطقی بیان دے دیتی ہیں جس کے سبب وہ کئی دنوں تک خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، اب ایسا وہ جان بوجھ کر کرتی ہیں یا اُن سے انجانے میں ہو جاتا ہے، یہ تو وہ خود بہتر جانتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنی فلم “راکی رانی کی پریم کہانی” سے متعلق بات کی ہے جس میں انہوں نے نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے۔اداکارہ کا اس انٹرویو سے ایک مختصر سا کلپ وائرل ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ” انہوں نے اپنی حقیقی شادی کے ٹھیک ایک ہفتے بعد، فلم میں کی گئی شادی (ریل شادی) میں 3 ہزار کلو وزنی لہنگا پہنا تھا۔”عالیہ بھٹ نے اپنے اس انٹرویو کے دوران اپنی شادی کے لباس کا دوسری دلہنوں سے موازنہ کرتے ہوئے اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اداکارہ نے اپنی حقیقی شادی میں پہنی گئی ساڑھی کی خود ہی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے سمجھ میں نہیں آتا ہے کہ خواتین اپنی شادی پر اتنے وزنی وزنی لہنگے کیوں پہنتی ہیں، دلہنیں اپنے ساتھ ایسا کیوں کرتی ہیں؟ وہ عالیہ کی طرح سادہ ساڑھی کیوں نہیں پہنتیں؟”عالیہ بھٹ کی جانب سے حقائق کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور اپنے عروسی لباس کی تعریف کرنے پر انٹرنیٹ صارفین اُنہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں