158

ضلعی انتظامیہ کی تجویز ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن لگایا جائے،ڈی سی لاہور

لاہور ڈی سی لاہور کاکہناہے کہ ضلعی انتظامیہ کی تجویز ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن لگایا جائے،لاک ڈاؤن لگنے پرتمام سرکاری وسائل کا استعمال کیاجائےگا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈی سی لاہورنے کہاکہ آج لاک ڈاؤن کے حوالے سے فیصلہ کرلیا جائے گا،اگر رویے تبدیل نہ ہوئے تو لاک ڈاؤن لگادیا جائے گا، ان کاکہناتھا کہ ٹرانسپورٹ کو بھی مکمل بند کرنے کا امکان ہے، ماسک نہ پہننے والوں کو گرفتار کررہے ہیں ان کی ضمانت نہیں ہورہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں