136

‘صرف 2 سٹینڈز کے ٹکٹ بکے’، پاک بھارت میچ کے دھڑا دھڑ فروخت ہونیوالے ٹکٹ اب کرکٹ دیوانوں کی عدم دلچسپی کا شکار کیوں؟

لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) ایسا کیا ہوا کہ پاک بھارت میچ کے دھڑا دھڑ فروخت ہونیوالے ٹکٹ اب کیوں کرکٹ دیوانوں کی عدم دلچسپی کا شکار ہو گئے؟

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت میچ کے اب تک صرف 2 سٹینڈز کے ٹکٹ فروخت ہو سکے ہیں۔ مہنگے ٹکٹس اور متوقع بارش کی وجہ سے شائقین نے عدم دلچسپی ظاہر کر دی۔

بتایا گیا ہے کہ 10 ستمبر کو کولمبو میں شیڈول میچ کے صرف وی وی آئی پی اور وی آئی پی سٹینڈز کے ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔ باقی 5 سٹینڈز کے ٹکٹ فروخت نہ ہو سکے۔ میچ کا سستا ترین ٹکٹ بھی 29 ہزار پاکستانی روپوں میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ مہنگا ترین ٹکٹ 58 ہزار روپے کا ہے۔ اشیا کپ کے فائنل کے صرف ایک سٹینڈ کے ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں