95

صدر عارف علوی کے عہدہ صدارت کی مدت آج مکمل، ایوان صدر خالی نہیں کرینگے

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) صدر عارف علوی کے عہدہ صدارت کی مدت آج مکمل ہو گئی،صدر عہدہ صدارت مکمل کرنے کے بعد ایوان صدر خالی نہیں کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عارف علوی نے 9ستمبر 2018کو صدارتی منصب سنبھالا تھا، صدر عارف علوی کے عہدہ صدارت کی مدت آج مکمل ہو گئی ہے،صدر عارف علوی نے گزشتہ دنوں چند اہم ملاقاتیں بھی کیں اور عہدہ صدارت مکمل ہونے کے بعد اپنے فرائض انجام دینے کی یقین دہانی کرائی،صدر عہدہ صدارت مکمل کرنے کے بعد ایوان صدر خالی نہیں کریں گے، عارف علوی نئے صدر کے انتخاب تک فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں