86

شیطان صفت شخص نے بیوی اور 2 سالہ بیٹے کے گلے پر چھری چلا دی


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
سوات میں شیطان صفت شخص نے اپنی بیوی اور 2 سالہ ننھے بیٹے کے گلے پر چھری چلا دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اندوہناک قتل کا افسوسناک واقعہ مٹہ میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑوں پر سفاک شخص نے اپنی بیوی اور بیٹے کو ذبح کر دیا۔ بیوی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

ملزم نے اپنی بھی جان لینے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بیٹے اور ملزم کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں