97

شام میں ایک ہی دن میں 3 امریکی فوجی اڈوں پر حملے

5th Special Forces Group (A) Operation Detachment Bravo 5310 arrives to meet Major General James Jarrard at the Landing Zone at base camp Al Tanf Garrison in southern Syria

(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
شام میں ایک ہی دن میں تین امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران کی حامی عراقی ملیشیا نے ایک ہی دن میں تین امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق عراقی ملیشیا نے عراق اور اردن بارڈر پر بھی امریکی بیس کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنانی سرحد پر حملہ کرکے حزب اللہ کے چار کارکنوں کو شہید کردیا جب کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر میزائلوں سے بھی حملے کیے۔

سرحدی قصبہ کفرکلا اور شمال میں تل نحاس کے قریب “الحراج” کے علاقے نشانہ بنائے گئے۔

ادھر حزب اللہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے شیبا فارمز سمیت مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے 5 ٹھکانوں پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملے کیے ہیں اور دیگر دو حملوں میں اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑی تباہ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں