128

شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری ، محمد عامر سلیکشن کیلئے دستیاب، چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات کہاں ہوئی ؟ جانئے

لاہور نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ مایہ ناز فاسٹ باولر محمد عامر قومی ٹیم میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہو گئے ہیں ، فاسٹ باولر نے بتایا کہ وسیم خان سے ملاقات ہوئی ہے جس دورا ن انہوں نے تحفظات سنے ہیں ۔فاسٹ باولر محمد عامر نے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان میرے گھر آئے اور تمام تحفظات سنے ، پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے سے پہلے لاہور میں گھر پر ملاقات ہوئی ، پہلی بار ہوا کہ بورڈ نے کھلاڑی کے مسائل سننے میں سنجیدگی دکھائی ، وسیم خان نے تمام خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ، برف دونوں جانب سے پگھل رہی ہے ، گھر آئے مہمان کی عزت کرنا میرا فرض ہے ، خود سے زیادہ ہمیشہ پاکستان کا سوچتا ہوں ۔وسیم خان کی جانب سے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی پر محمد عامر نے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں