102

سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی اجازت دیدی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے دونوں بیٹوں قاسم اورسلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیل عمیر نیازی اور شیرازا حمد کے ذریعے درخواست دائر کی،درخواست میں کہا گیا کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون یا واٹس ایپ پر بات کرنا چاہتا ہوں، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی ، جج ابوالحسنات نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو والد سے بیٹوں کی بات کرانے کی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں