365

سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے اور انہیں ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے ۔خورشید شاہ گزشتہ دو سال سے آمدن سے زائد اثاثہ کے کیس میں جیل میں قید تھے ۔سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی ۔سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کا نام ای سی ایل میں رہے گا اور اگر باہر جانا چاہتے ہیں تو احتساب عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں ۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب تحقیقات کرے لیکن خورشید شاہ کوجیل میں مستقل نہ رکھاجائے۔یاد رہے کہ نیب نے خورشید شاہ کو 18 ستمبر 2019 کو گرفتار کیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں