اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) نامزد چیف جسٹس پاکستان کو ضوابط کے مطابق سیکیورٹی فراہم کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز” کے مطابق وفاقی پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ نامزد چیف جسٹس کو اسلام آباد پولیس کمانڈوز کی سیکیورٹی دیدی گئی، نئے چیف جسٹس کے ساتھ ضابطہ کار کے مطابق چیف سیکیورٹی افسر بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس ہاؤس پہلے ہی خالی کر دیا ہے، وہ ریٹائرڈ ججوں کیلئے مختص گھر میں منتقل ہو گئے ہیں۔