57

سونف کے استعمال کے صحت سے متعلق بے شمار طبی فوائد


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
بطور جڑی بوٹی استعمال کی جانے والی سونف انسانی صحت کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں، اس کا ہر ایک دانہ انسانی مجموعی صحت اور خوبصورتی پر بیش بہا فوائد کا حامل ہے۔

طبی ماہرین کی جانب سے سونف کو سپر فوڈ کا درجہ دیا گیا ہے، متعدد فوائد سے لبریز سونف معدے کی کارکردگی اور اس کی صفائی، خون کی صفائی، مضر صحت مادوں کے جسم سے اخراج، آنتوں کی صحت اور جلد کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق سونف کا استعمال کیل مہاسوں سے نجات دلاتا ہے اور جِلد کو نقصان اور ایکنی بنانے والے ہارمونز کی افزائش کو روکتا ہے۔

سونف غذائیت کے لحاظ سے

سونف غذائی ریشہ، ضروری معدنیات جیسے کہ کیلشیم، میگنیشیم اور آئرن کے ساتھ ساتھ وٹامن سی ایک اچھا ذریعہ ہے، مزید برآں، سونف کے بیجوں میں اینٹی آکسیڈنٹس اور فائٹونیوٹرینٹس ہوتے ہیں جو ان کے ممکنہ صحت کے فوائد میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

سونف کے استعمال کے صحت پر دیگر فوائد

بے شمار وٹامنز اور منرلز خوصوصاً وٹامن سی، اے اور غذائی ریشہ سے بھرپور سونف دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بہترین آپشن ہے، اس کے استعمال سے دودھ کی افزائش بہتر اور وزن میں کمی میں مدد ملتی ہے۔

جو افراد اپنے وزن میں تیزی سے کمی چاہتے ہیں ان کے لیے سونف کا قہوہ کسی جادوئی مائع سے کم نہیں ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق سونف کے استعمال سے ناصرف بینائی بہتر ہوتی ہے بلکہ فرحت بخش احساس دلانے والی سونف کا استعمال دماغی کمزوری اور یادداشت کے لیے بھی بہترین دوا ہے۔

سونف میں ایسے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو دماغ کو سکون پہنچاتے ہیں اور پر سکون نیند کا باعث بنتے ہیں، اچھی نیند لینے کے سبب بھی وزن نہیں بڑھتا اور نہ ہی ڈپریشن اور ذہنی دباؤ جیسی علامات لاحق ہوتی ہیں۔

سونف کے بیج کولیسٹرول کی سطح اور بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں، سونف کا استعمال دل کی صحت میں معاون ثابت ہو تا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں