46

سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو نئی بھرتیوں سے روک دیا ، اشتہارات معطل

کراچی(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست پر سندھ حکومت کو نئی بھرتیوں سے روک دیا اور محکموں کے اشتہارات بھی معطل کر دیئے۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق 140سے زائد محکموں میں نئی بھرتیوں کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکسان نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کو نئی بھرتیوں سے روک دیا، عدالت نے محکموں کے اشتہارات کو بھی معطل کر دیا، عدالت نے سندھ حکومت کو 30 اگست کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں