ریاض(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک )سعودی عرب کا جنگی جہاز ایف 15 ایس اے تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں سوار عملہ بھی جان کی بازی ہار گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالک نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رائل سعودی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ کنگ ایئر بیس ٹریننگ کے علاقے خمیس مشیط میں گر کر تباہ ہو گیاہے ۔ حادثے میں جہاز میں سوار تمام افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم ابھی تک حکام کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اور تعداد ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے جبکہ سعودی حکام نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے عملے کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیاہے ۔
70