جدہ(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک )سعودی عرب میں 13 پاکستانیوں سمیت دیگر افراد پر مشتمل گاڑیاں چوری کرنے والا پورا گینگ گرفتار کر لیا گیا ۔
سعودی پولیس کے مطابق سعودی عرب میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ میں 13 پاکستانی اور دو شامی شہری شامل ہیں ،جدہ پولیس نے ملزمان کو پبلک پروسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔سعودی پولیس کے مطابق ملزمان اب تک 19 چھوٹی بڑی گاڑیاں چوری کر چکے ہیں، ملزمان گاڑیوں کو چوری کرکے اور ان کے پرزے فروخت کر دیتے تھے۔
100