122

سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ کچھ دیر میں ، عدالتی عملے نے ججز کیلئے کرسیاں لگا دیں

اسلام آباد(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا،عدالتی عملے نے ججز کیلئے کرسیاں لگا دیں،ججز کیلئے پانی کے گلا اور سٹیشنری باکس کو بھی ترتیب دیدیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائیگا،فیصلے سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری ہائیکورٹ کے اندر اور باہر تعینات ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان ہائیکورٹ پہنچ گئیں، عدالتی عملے نے ججز کیلئے کرسیاں لگا دیں،ججز کیلئے پانی کے گلا اور سٹیشنری باکس کو بھی ترتیب دیدیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں