لاہور: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود اور سابق سیکرٹری جنرل 9 مئی کے واقعات کی تفتیش کے سلسلے میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سے 9 مئی سے متعلق سوالات کیے گئے جس پر دونوں رہنماؤں نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو بیان ریکارڈ کروا دیا۔
پولیس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے سامنے 9 مئی کے واقعات کے ڈیجیٹل اور فرانزک شواہد رکھے گئے، سربراہ جے آئی ٹی نے کچھ سوالات کیے اور پوچھا کہ آپ کا کردار کیا رہا جس کے جواب میں شاہ محمودنے کہا کہ ہمارا نہ کوئی کردار تھا نہ ہی ہم ملوث ہیں، تفتیش کے سوالات اور نکات کو میڈیا پر لانا مناسب نہیں۔
9 مئی واقعات: شاہ محمود اور اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ پولیس نے 9 مئی سے متعلق پوچھا اور جتنی ہمارے پاس معلومات تھیں ہم نے بتادیں۔
واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شاہ محمود اور اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا اوردونوں کی عبوری ضمانتوں میں بھی توسیع کی ہے۔