113

ریاض: عمرے سے واپس جانیوالے خاندان کو ٹریفک حادثہ، 4 بچے اور باپ جاں بحق


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
سعودی عرب میں عمرہ کرکے واپس جانے والے خاندان کو ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق 6 افراد پر مشتمل ایک خاندان عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس متحدہ عرب امارات جارہا تھا کہ ان کی گاڑی کو مکہ ریاض ایکسپریس وے پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

سعودی میڈیا کا بتانا ہےکہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والی فیملی کا تعلق اردن سے ہے جو یو اے ای میں رہائش پذیر تھی، حادثے میں 4 بچے اور باپ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حادثے میں کار میں سوار خاتون کو شدید چوٹی آئی ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے کنگ فیصل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب اردن کے حکام کا کہنا ہےکہ ایکسپریس وے سے گزرنے والوں نے اپنی گاڑیاں روک کر خاندان کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے تاہم میتوں کو واپس ملک لانے کے لیے اردن سفارتخانہ سعودی عرب سے رابطے میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں