76

راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کو کتے پڑ گئے


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
راولپنڈی پولیس لائنز میں پولیس اہلکاروں پر آوارہ کتوں نے حملہ کر کے 3 کو شدید زخمی کر دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز میں آوارہ کتے نامعلوم وجوہات پر پولیس اہلکاروں کو پڑ گئے، 3 کو کاٹ کاٹ کر شدید زخمی کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ایک کتے کو گولی مار دی جس پر وہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں