342

راولپنڈی میں بلیک میں فروخت کی جانے والی چینی کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

راولپنڈی تھانہ گنج منڈی کی حدود میں بلیک میں فروخت کی جانے والی سرکاری چینی کی بھاری کھیپ پکڑ ی گئی۔جیو نیوز کے مطابق سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے چھاپہ مار کر فروخت کی گئی 30 میٹرک ٹن چینی برآمد کی۔سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں طارق شہزاد اور طیب کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم طارق نے 90 روپےکلو کےحساب سےچینی ملزم طیب کو بیچی، ملزم نے فراہم کردہ چینی میں خوردبرد کی اور ناجائز منافع کمایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں