81

راولپنڈی: مزید 56 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

Asian Tiger Mosquito biting on finger Spain ; Invasive, potentially disease-carrying species around the world, photographed in Catalonia, Spain, where it is present since 2004.

(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 56 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

محکمۂ صحت کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1004 تک پہنچ گئی ہے۔

راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں 90، ڈی ایچ کیو میں 54، بے نظیر بھٹو اسپتال میں 36 ڈینگی کے مریض داخل ہیں۔

محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ 9 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 40 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 1 عمارت سیل کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 چالان اور 1 لاکھ 14 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ابھی تک ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3204 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 549 عمارتوں کو سیل کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق، مجموعی طور پر 948 چالان، 52 لاکھ 15 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں