(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
حیدرآباد کے فلاحی اسپتال میں خاتون نے 6 بچوں کو جنم دیا تاہم قبل ازوقت پیدائش سے 5 بچے انتقال کرگئے۔
ایم ایس ڈاکٹر وسیم شیخ نے بتایا کہ کنری عمرکوٹ کی رہائشی خاتون کے قبل ازوقت آپریشن کے ذریعے 6 بچوں کی ولادت ہوئی تاہم پانچ بچے انتقال کرگئے۔
ڈاکٹر وسیم شیخ کے مطابق طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے خاتون کا آپریشن کرکے بچوں کی پیدائش قبل از وقت کروائی گئی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک نومولود آئی سی یو میں ہے اور اس کی خصوصی دیکھ بھال کی جارہی ہے جب کہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔