اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) حکومت نے عوام پر پھر بجلی گراتے ہوئے 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس کا اطلاق لائف لائن، کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
بتایا گیا ہےکہ مذکورہ اضافہ سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔