178

حکومت عید سے قبل پنجاب کے کن شہروں کو مکمل لاک ڈاﺅن کرنے پر غور کر رہی ہے ؟بڑی خبر آ گئی

لاہور کورونا وائرس کی صورتحال روزانہ کی بنیاد پر بگڑتی جارہی ہے اور کیسزمیں اضافہ ہوتا جارہاہے جس سے بچنے کیلئے حکومت نے پنجاب کے 12 شہروں کو مکمل لاک ڈاﺅن پر غور شروع کر دیاہے ۔نجی ٹی وی اے آر واءنیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے 12 شہروں میں ایس او پیزاور پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلی گیاہے جبکہ اس کے علاوہ عید سے قبل زیادہ شرح والے شہروں کو مکمل لاک ڈاﺅن کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ حکومت نے کورونا کمیٹی برائے کابینہ کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے ، مارکٹیں بند کرنے اور رش کو کم کرنے کیلئے مختلف تجاویز مانگ لی گئیں ہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 150 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ پانچ ہزار 480 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ دوسری جانب بھارت میں وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے تین لاکھ کیسز سامنے آ رہے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3600 سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں