لاہور (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) حالیہ مون سون بارشوں نے 133 شہریوں کی جان لے لی۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والی بارشوں سے 133 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ان افراد میں بچوں کی تعداد 55 جبکہ 21 خواتین بھی شامل ہیں
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئیں جن کی تعداد 65 ہے ۔ جکبہ سندھ میں 10، خیبرپختونخا میں 35، بلوچستان میں 6 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد بارشوں کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 11 شہری بھی بارشوں کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے۔