92

حارث روف اور نسیم شاہ زخمی ، ان کی جگہ سری لنکا کے خلاف میچ میں کونسے دو کھلاڑیوں کو پاکستان سے بلا لیا گیا ہے ؟ نام سامنے آ گئے

کولمبو (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک )ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ میں دردناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس میچ میں بڑا نقصان نسیم شاہ اور حارث روف کے زخمی ہونے کا بھی اٹھانا پڑا جن کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کو پاکستان سے کولمبو طلب کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ باولر زمان خان سری لنکا کے خلاف میچ میں حصہ لینے کیلئے کولمبو پہنچ گئے ہیں جبکہ شاہنواز دھانی ویزا ملنے کے بعد پہلی دستیاب فلائٹ سے سری لنکا روانہ ہوں گے ، زمان خان اور شاہنواز دھانی کو ٹیم مینجمنٹ نے بطور متبادل فاسٹ باولر ز طلب کر رکھاہے ۔
یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان کو 228رنز سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی آسان بنا لی ہے جبکہ پاکستان کو فائنل میں پہنچنے کیلئے سری لنکا کو میچ لازمی ہرانا ہو گا ، جو کہ سیمی فائنل کی حیثیت اختیا ر کر چکاہے ، اگر سری لنکا جیت جاتاہے تو وہ فائنل کھیلے گا ، اگر بارش ہو جاتی ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا جس کے باعث سری لنکا رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے فائنل میں پہنچ جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں