109

جہاز سے پرندہ ٹکرانے سے بچانے کیلئے ایئر پورٹس پر جدید خود کار سسٹم نصب ہو گا


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات پر قابو پانے کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق 3 بڑے ایئر پورٹس پر جدید خود کار سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان سی اے اے نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں لاہور ایئر پورٹ پر جدید خود کار سسٹم لگایا جائے گا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں اسلام آباد اور کراچی کے ایئر پورٹس پر سسٹم لگایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایئر پورٹس کے اطراف کی آبادیوں میں گندگی کے باعث پرندے ایئر پورٹ کی طرف آتے ہیں، یہ پرندے جہاز سے ٹکرا کر حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں