150

جڑواں شہروں میں سیلابی صورتحال ، راول ڈیم انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد وفاقی دارلحکومت اور راولپنڈی میں ہونے والی تیز بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق راول ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے،جبکہ اس وقت پانی کی سطح 1749 فٹ ہے،پانی کی سطح مزیدبلندہونے پرسپیل ویزکھول دیئے جائیں گے۔دوسر ی جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آبادآفس کی جانب سے جاری کئے گئے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ راول ڈیم کے سپل ویزکھولے جارہے ہیں، دریائے کورنگ اور دریائے سواں کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آج کے دن دریا کے کناروں سے دور رہیں۔پیغام میں مزید کہاگیا کہ مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے ہیں، دریا میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو اور انتظامیہ کی ٹیمیں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں