78

جوئے روٹ نہ اسٹیو اسمتھ، ویرات کوہلی کا فیورٹ کرکٹر کون ہے؟


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی جنہیں پوری دنیا میں موجود تقریباً تمام کرکٹ شائقین اپنا پسندیدہ کرکٹر مانتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے ان کافیورٹ کرکٹر کون ہے؟

ویرات کوہلی نے آج کے دور کا اپنا پسندیدہ کرکٹر بتا دیا ہے۔جان کر حیرانی ہوگی وہ نام انگلینڈ کے جوئے روٹ، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ یا پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا نہیں ہے۔

ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف میچ کے دوران بھارتی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے بتایا کہ آج کے دور میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس میرے فیورٹ کرکٹر ہیں۔

بین اسٹوکس کو آج کے دور کا بہترین آل راؤنڈر تصور کیا جاتا ہے، انہوں نے ماضی قریب میں انگلینڈ کے لیے شاندار پرفارمنسز دکھائی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اسٹوکس نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے گزشتہ سال لی گئی ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نیپال کو ہرا کر سپر 4 مرحلے میں پہنچ گیا۔

پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیپال کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، نیپال کی ٹیم 48 اعشاریہ 2 اوور میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور بھارت کو 231 رنز کا ہدف ملا تاہم بعد ازاں بارش کے باعث ڈی ایل میتھڈ کے تحت بھارت کو 23 اوور میں 145 رنزکا ہدف ملا۔

بھارت نے 145 رنز کا ہدف 21 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائےگا، ایونٹ کے 9 میچز سری لنکا اور 4 میچز پاکستان میں ہوں گے۔

سپر 4 پلے آف کے میچز 6 سے 15 ستمبر تک ہوں گے جبکہ 17 ستمبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کولمبو میں کھیلا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں