اسلام آباد( ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) پاکستان نے بیرون ملک کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈز پر ٹیکس 400 فیصد بڑھا دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس دہندگان کیلیے کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس ایک فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد کردیا گیا، اس کے علاوہ رجسٹرڈ مگر ٹیکس نہ دینے والے افراد کے لیے کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 2 سے بڑھا کر10 فیصد کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بینک سے رقوم نکلوانے والے نان فائلرز پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بتایا کہ ٹیکس غیر رہائشی پاکستانیوں کی طرف سے بیرون ملک بڑی رقم کی منتقلی کے باعث بڑھایا گیا۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس کی شرح غیرملکی سرمائے کی بیرون ملک منتقلی روکنے کے لیے بڑھائی۔