51

بھارت کے سابق کرکٹرز ایشیا کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن پر پھٹ پڑے


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
کولکتہ بھارت کے سابق کرکٹرز ایشیا کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن پر پھٹ پڑے۔

سابق آل راؤنڈر مدن لعل نے کہا کہ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کو کے ایل راہول کی فٹنس کا یقین ہی نہیں، ان کو کیا انجری ہے اس کی وضاحت کرنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ شریاس ائیر کی فٹنس کا بھی یقین نہیں ہے، ان دونوں نے مقابلے کی کرکٹ نہیں کھیلی ہوئی، کرکٹرز کو میچ فٹنس ثابت کرنے پر اسکواڈ میں شامل کرنا چاہیے تھا، مدن لعل کا کہنا ہے کہ نیٹ اور میچ میں بیٹنگ کرنا دو مختلف چیزیں ہیں، لیگ سپنر چہل کو منتخب نہ کرنا حیران کن ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر ساروو گنگولی نے کہا کہ میں ہوتا تو ہر صورت میں چہل کو ٹیم میں منتخب کرتا،بھارت کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان کا کہنا تھاکہ جسپریت بھمرا اور پرسدھ کرشنا ایک وقفے کے بعد ٹیم میں آرہے ہیں، یہ پریشان کن بات ہے، اب بھارت کو ایک اضافی بولر کے ساتھ کھیلنا ہو گا جو بیٹنگ بھی کر سکتا ہو، میرے اسکواڈ میں چہل ضرور ہوتا۔
سنجے منجریکر نے کہا کہ مجھے کے ایل راہول کی سلیکشن پر فکر مندی ہے وہ فٹ نہیں ہے، ان کو اور شریاس ائیر کو ابھی زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں