158

بھارت میں کورونا کیسز دوکروڑ سے متجاوز ، راہول گاندھی کا ملک گیر لاک ڈاؤن کا مطالبہ

نئی دہلی بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز دو کروڑ سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ عالمی وباء کے حوالے سے امریکا کے بعد یہ سنگین سنگ میل عبور کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا۔ایسے میں بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق ہندوستان میں انفیکشنز کی دوسری لہر، دنیا میں کورونا وائرس کیسز کے سب سے بڑے اضافے نے ایک کروڑ کیسز شامل کرنے میں محض چار ماہ کا وقت لیا جبکہ ابتدائی ایک کروڑ کیسز تک پہنچنے کے لیے 10 ماہ کا عرصے لگا تھا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز میں تین لاکھ 57 ہزار 229 کا اضافہ ہوا جبکہ تین ہزار 449 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداددو لاکھ 22 ہزار 408 ہوگئی۔طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا وائرس کے اصل اعداد و شمار، رپورٹ ہونے والی تعداد سے پانچ سے 10 گنا زائد ہوسکتے ہیں۔اس ضمن میں راہول گاندھی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بھارتی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب کورونا وائرس روکنے کا ایک ہی راستہ مکمل لاک ڈاؤن ہے ،مودی حکومت کی نااہلی بہت سے بے گناہ لوگوں کی جان لے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں