75

بھارت میں پاکستان کا پہلا ٹریننگ سیشن شروع


(ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک)
گزشتہ روز بھارت پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کا بھارتی سرزمین پر پہلے ٹریننگ سیشن کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان کے کھلاڑی حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

سیشن میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے شرکت کی۔

کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور نیٹ ایریا میں نیٹ سیشن کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کل 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں