75

بھارت سے دردناک شکست لیکن آئی سی سی نے بابراعظم کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

دبئی (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بابراعظم اعظم کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو اگست کی کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیاہے ، وہ تیسری مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
پلیئر آف دی منتھ ملنے پر بابراعظم کا کہناتھا کہ اگست کے مہینے کی کارکردگی پربہترین کھلاڑی قرار دیئے جانے پر بہت خوش ہوں، گزشتہ ایک ماہ ہماری ٹیم کیلئے غیر معمولی رہاہے ، ہم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں