82

بلوں کے تنازعہ پر پہلا ایکشن ، صدر مملکت نے اپنے سیکریٹری وقار احمد کو عہدےسے ہٹانے کی سفارش کردی

اسلام آباد (ڈیلی اردو نیوز نیٹ ورک) صدر مملکت عارف علوی کا بلوں کے تنازع پر پہلا ایکشن سامنے آ گیا،انہوں نے اپنے سیکرٹری وقار احمد کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر کو سیکرٹری وقار احمد کی مزید خدمات درکار نہیں ، ان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔یادرہے کہ صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کے سٹاف نے ان کی کمانڈ اور خواہشات کو مجروح کیا ہے ۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ گریڈ 22 کی افسر مس حمیرا احمد کو صدر مملکت کا سیکرٹری تعینات کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں